لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کے مستقبل کا تعین ہونا ہے ، پانامہ پلس اقامہ مارکہ حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں اس لئے قوم کو ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں ۔ 14فیصد ووٹ لینے والوں کا 20کروڑ عوام کے دلوں میں بسنے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ۔اربوں کی کرپشن میں ملوث حکمران چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔
پانامہ کے فیصلے سے ملک کے مستقبل کا تعین ہو گا:مسرت جمشید چیمہ
Jul 28, 2017