ڈاکٹر اشرف آصف جلالی شاندار دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں:الشاہ منان رضا خان

Jul 28, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکز اہلسنت بریلی شریف بھارت کے سجادہ نشین الشاہ منان رضا خاں رضوی نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو گزشتہ روز لاہور تاج باغ میں ایک بڑے اجتماع میں خلافت عطا کر دی۔ تحریک یا رسول اللہ کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق الشاہ منان رضا رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پوری دنیا میں غلبہ اہل سنت اور مسلک اعلیٰ حضرت کے لیے اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے صلہ میں اور مفتی اعظم ہند حضرت شاہ مصطفیٰ قدس سرہ العزیز کی طرف سے جو مجھے اشارہ ہوا اس کی وجہ سے میں بریلی شریف کی عظیم خلافت انہیں عطا کر رہا ہوں۔ 

مزیدخبریں