بھارت اور افغانستان کی سازشوں کیخلاف پورا ملک متحد ہے: ادریس شاہ زنجانی

Jul 28, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ اور افغانستان کی سازشوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائم رہے گا یہ ملک اولیاءکرام کے فیضان کا مرکز ہے دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے دہشت گرد ہمارے حواصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

مزیدخبریں