دولت کے پہاڑ جمع کرکے کہتے ہیں الزام کیا ہے: عزیز الرحمان چن

Jul 28, 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے لئے دولت کے پہاڑ جمع کر لئے ہیں پھر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرتا اور معصومیت سے کہتے ہیں کہ ہم پر الزام کیا ہے۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ملکی دولت لوٹنے والوں کا کس دھڑلے سے دفاع کر رہے ہیں پوری قوم اس سے آگاہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی، ملاوٹ، ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا رویہ جیسے مسائل نے عوام کو ادھ موا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں