وزیر داخلہ اندرونی اختلافات کو پارٹی تک محدود رکھیں:پیراعجاز ہاشمی

Jul 28, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے پانامہ کیس کے تناظر میں وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر قائدین مشکل کی گھڑی میں اتحاد اور قیادت کے ساتھ وفاداری اوروابستگی کا ثبوت دیں۔ کابینہ اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کو خود اپنے آپ تک محدود رکھیں۔ سیاسی جماعتوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، وزیر داخلہ کی طرف سے مستعفی ہونے کے اعلان سے لیگی کارکنوں کو کوئی اچھا پیغام نہیں گیا۔ 

مزیدخبریں