لاہور (خصوصی نامہ نگار)گردیزی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مجاہد پاکستان مجید نظامی مرحوم کی سالانہ پرسی پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کے بلندی درجات کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی اجتماع آستانہ شاہِ گردیز مغلپورہ لاہور میں ہوا۔ جس میں شجادہ نشین آستانہ شاہِ گردیز پیر شاہد گردیزی، پیر مختار رضوی، صاحبزادہ قاسم گردیزی، علامہ رمضان مجددی، مفتی احمد نوری اور دیگر نے مجید نظامی کی قومی، سیاسی، سماجی اور صحافتی زندگی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی ایک صحافی کے ساتھ ساتھ عاشقِ رسولتھے۔ انہوں نے اسلام پاکستان اور دو قومی نظریہ کے پرچم کو بلند رکھا۔ مجید نظامی نے اسلام کی ترویج ، نظریہ پاکستان کا تحفظ اور قومی مفادات کی حفاظت کی۔ان کی آزادی صحافت کےلئے بے پناہ خدمات ہیں۔
گردیزی ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام مجیدنظامی کی برسی پر خصوصی تقریبات
Jul 28, 2017