لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں چین کی مشہور لیاﺅننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاﺅننگ صوبا ئی وزارت برائے تعلیم اور وزارت تعلیم چین کی منظور شدہ لیاﺅننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی چا ئنہ اور لاہور لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون، فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کے تبادلے،تعلیم کے مواقع ،ریسرچ جرنلز ،مکالہ جات، مشترکہ ریسرچ ، لیکچرز اور سیموزیم کے بارے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔لیاﺅننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی چائنہ کی نمائندگی مس کرسیان وو ایگزیکٹو ڈپٹی ڈین انٹر نیشنل ایجوکیشنل کالج، مسٹر ذو ینگ وائس ڈین لیاﺅننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی، مسٹر رچرڈ جن، جنرل سیکریٹر ی لیاﺅننگ صوبائی وزارت تعلیم اور ڈاکٹر عثمان خلیق کوارڈینیٹرانٹر نیشنل ایڈمیشن آفس نے کی ۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں اسد منظور وٹو اور ایڈوائزر پروفیسر اشہد اور رجسٹرار نورالامین ہوتیانہ نے کی۔
لاہور لیڈز یونیورسٹی اور لیاﺅننگ کمیونیکیشن یونیورسٹی چائنہ کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب
Jul 28, 2017