فیصلے کا انتظار تھا، شریف خاندان کو کوئی پریشانی نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں پانامہ کیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں، شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اس کیس کے فیصلے کا تو سب کو ہی شدت سے انتظار تھا۔ مریم نواز ہوں یا میاں نواز شریف کوئی بھی کیس کے حوالے سے پریشان نہیں ہے کیونکہ میاں صاحب نے خود ہی عدالت کو درخواست کی تھی کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کی جائے۔ پی ایف یو جے دستور کے صدر نواز رضا کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ورکروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے جو ادارے اپنے ورکروں کو تنخواہیں نہیں دیتے انہیں ہم پابند کریں گے کہ وہ ورکروں کو تنخواہیں بروقت ادا کریں کچھ لوگ محض افواہیں پھیلا کر گزر بسر کر رہے ہیں اس موقع پر پی آئی او سلیم بیگ اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسر بھی موجود تھے وفد نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...