مشال کیس کی سماعت ہری پور جیل میں ہو گی: پشاور ہائیکورٹ

پشاور (بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ کیاکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان قتل کیس کی سماعت ہری پورجیل میںکی جائے گی۔ سماعت ضلع ایبٹ آبادکی انسداد دہشت گردی کے جج کی نگرانی میںہوگی۔ عدالت نے سماعت پندرہ روز کے اندر شروع کرانے کا حکم دیدیا۔ مشال خان کے والد اقبال خان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکیس کو ضلع مردان سے دوسرے اضلاع کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ یحییٰ آفریدی اوردیگروکلاء کوبتایاگیا کہ صوبائی حکومت نے ازخوداس مقدمے کومردان سے ہری پورمنتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ملزموں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ سب کا تعلق ضلع مردان سے نہیں ہیں ان میں بہت سے طلبا ء دوسرے اضلاع سے ہیں چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ عدالت کا کام نہیں کہ وہ ملزموں اور گواہوں کو تحفظ دے یہ کام حکومت کا ہے جو تمام سٹیک ہولڈرز کو سکیورٹی دینے کی پابند ہے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے پندر ہ روز کی اندر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی ،وکلاء کے دلائل اور حکومت کے جواب کے بعد بنچ نے ضلع انسداد دہشت گردی کے جج کو ہری پور جیل میں ٹرائل پندرہ دنوں کے اندر شروع کرنیا کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...