اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے پاس پاکستان کے سوا کسی ملک کا اقامہ، پرمٹ یا شہریت نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے 2002ء سے 2008ء کے عرصہ میں یو اے ای کے فنانشل ایڈوائزر کے طور پر کام کیا تھا، اس عرصہ میں ان کے پاس سرکاری اقامہ موجود تھا۔ 31 مارچ 2008ء کو انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے قبل ملازمت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
اسحاق ڈار کے پاس پاکستان کے سوا کسی ملک کی شہریت، اقامہ یا پرمٹ نہیں ہے: ترجمان وزارت خزانہ
Jul 28, 2017