شیخوپورہ: محنت کش سبزی دھوتے پائوں پھسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا، نعش نہ مل سکی

Jul 28, 2017

شیخوپورہ/ جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) خانپور کے علاقہ کچی جمال کا سبزی فروش 25 سالہ محمد حسین عباسیہ لنک کینال نہر کے کنارے سبزی دھوتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر ڈوب گیا، ریسکیو 1122اور مقامی شہریوں نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں مگر رات گئے تک اس کی نعش پانی سے نکالی نہ جا سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کی تلاش کا عمل صبح پھر سے عمل میں لایا جائے گا جبکہ محمد حسین عباسیہ کے نہر میں ڈوبنے کی خبر پا کر اسکے اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور خواتین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔

مزیدخبریں