لاہور (کلچرل رپورٹر) مشہور قوال استاد مہر علی خان، شےر علی خان کی فنی خدمات پر لکھی گئی کتاب (فنی سفر) کی تقرےب رونمائی گذشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کے اےک مقامی ہوٹل مےں منعقد ہوئی تقرےب کی صدارت حضرت خواجہ غلام قطب الدےن فرےدی نے کی جبکہ شوبز کی دنےا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصےات نے بھی شرکت کی جن مےں استاد حامد علی خاں، شوکت علی خاں، استاد طافو خاں اعجاز نذےر فرےدی برادرز اوردےگر شامل تھے، تقرےب مےں مہر علی خاں اور شےر علی خاں کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکو مےنٹری فلم بھی دےکھائی گئی جس مےں حاضرےن نے بھرپور دلچسپی لی اور دل کھول کر داد دی۔ استاد حامد علی خان نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب مےںدونوں بھائےوں کی زندگی کے تمام پہلوو¿ں پر بڑی خوبصورتی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں بھائےوں کا کام بہت اعلی ہے اور وہ اس عزت واحترام کے مستحق ہےں جو انہےں اس تقرےب کے ذرےعے آج دی گئی ہے۔ استاد طافو خان نے کہاکہ دونوں بھائےوں نے جس طرح فن موسےقی کی خدمت کی ہے اس کا جواب نہےں۔ انہوں نے کام کے ساتھ انصاف کےاہے۔استاد شوکت علی خان نے کہاکہ مےں مہر علی اور شےر علی کو باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سُر سےکھنے سے آ ہی جاتا ہے لےکن سوز اللہ کی دےن ہوتی ہے جو کہ اللہ تعالی نے ان دونوں بھائےوں کو دی ہوئی ہے۔ شوکت علی کا کہنا تھا کہ قوالی کے ذرےعے نہ صرف دونوں بھائےوں نے فن کی خدمت کی ہے۔ اعجاز نذےر فرےدی نے کہا کہ انہےں ےہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ان دونوں بھائےوں کے شاگرد ہےں۔ انہوں نے کہاکہ دو بھائی قوالی کےلئے بےٹھتے ہےں تو سر ان کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جاتے ہےں۔ تقرےب کے آخر مےں حضرت خواجہ غلام فرےد نے قوالی کی اہمےت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سماع صوفےاءکا طرےقہ ہے۔
قوال استاد مہر علی خان، شےر علی خان کی فنی خدمات پر لکھی کتاب کی تقرےب رونمائی
Jul 28, 2017