لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکیورٹی کو مکمل فول پروف بنایا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے پلس کیٹیگری سکولوں کا سکیورٹی آڈٹ جلد مکمل کیا جائے۔