لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا۔ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر آئین کی روح کے خلاف ہے۔ ماڈل ٹاون عدالتی نکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی متعدد درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں پہلے سے ہی زیر سماعت ہیں۔ ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے ان درخواستوں پر سماعت نہیں کی۔ تین برسں سے ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستوں پرفیصلہ نہیں ہو سکا۔ نیا فل بنچ تشکیل دے کر انکوائری منظرعام پر لانے کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کیا جائے۔