نیٹو کی تشویش کے باوجود روس ایس 400 میزئل سسٹم خریدیں گے:ترک صدر

واشنگٹن (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نیٹو کی تشویش کے باوجود، ترکی روس کا ’ایس 400میزائل نظام‘ خریدنے پر رضامند ہے۔ یہ متنازع خریداری ایسے وقت ہو رہی ہے جب ترکی روس کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہے جبکہ 2015ء میں ترکی نے شام میں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔میڈیاپورٹس کے مطابق اردگان نے اپنے پارلیمانی معاونین کو بتایا کہ ہم نے اس معاملے پر (ایس 400 کی خریداری) قدم اٹھایا ہے۔ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔اردگان نے کہا خدا نے چاہا تو ہم دیکھیں گے کہ ایس 400 میزائل ہمارے ملک میں آ چکا ہوگا جس کے بعد، مشترکہ پیداوار کا عمل شروع ہوگا۔ترک صدر نے نیٹو کے اپنے ساتھیوں کی تشویش دور کرنے کا موقع نہیں گنوایا۔ اْنہوں نے کہا کہ اس سے تناؤ کیوں پیدا ہوگا؟ ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لئے بہتر طریقہ کار کی تلاش میں رہنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...