لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو پاکستانی بیٹسمین فخر زمان انگلش کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ رواں سیزن میں سمرسیٹ کی جانب سے کھیلیں گے ، پی سی بی نے این او سی جاری کر دیا ہے۔وہ چار ہفتے کے لئے کاونٹی کی جانب سے کھیلیں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو کیریبین پریمئیر لیگ کی جانب سے بھی کھیلنے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے انگلش کاونٹی سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔