چین شمالی کوریا کو ایٹمی کو ریا ایٹمی پروگرام بند کرنے پر قائل کرے :برطانیہ آسٹریلیا نے ڈومور کا مطالبا کردیا

Jul 28, 2017

سڈنی(صباح نیوز)برطانیہ اور آسٹریلیا نے چین سے شمالی کوریا کے خلاف ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے اور زور دیا ہے کہ چین کی ذمہ داری ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام بند کرنے پر قائل کرے گزشتہ رو زسڈنی میں آسٹریلوی وزیر دفاع ماریسی پائن، برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس دوران آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے چین پر زور دیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی و میزائل پروگرام کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔جولی بشپ کا کہنا تھا کہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا مالی مددگار ہے اور اسے شمالی کوریا پر اس سے کہیں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہے جتنا وہ بتاتا ہے۔ شمالی کوریا کی اشیا کی برآمد، ملازمین کو ترسیلات زر کی ادائیگی، غیرملکی سرمایہ کاری کا بہا، ٹیکنالوجی کی منتقلی، یہ سب کچھ چین کے ہاتھ میں ہے۔

مزیدخبریں