انسداددہشتگردی عدالت نے فائرنگ کیس میں ٹیپوٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Jul 28, 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فائرنگ کیس میں ٹیپوٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بالاج ٹیپو کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پر میر بالاج کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کروا رہی ہے جو اسلحہ ضبط کیا گیا لائسنسی اسلحہ تھا کوئی غیر قانونی نہیں امیر بالاج کے مطابق فائرنگ کا الزام جھوٹا ہے جو سیاسی بنیادوں پر عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں