گجرات ( خصوصی رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگزیب بٹ کی مریم نواز سے اہم ملاقات جس میں مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر حاجی اورنگ زیب بٹ کو ویلکم کیا۔ ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی جس میں گجرات کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس پر مریم نواز نے حاجی اورنگزیب بٹ کو اپنے بڑے بھائی کا درجہ دیا جس پر حاجی اورنگزیب نے مریم نواز کو چھوٹی بہن کہا مریم نواز نے حاجی اورنگزیب بٹ کے گجرات میں تین سالہ کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے مشکل گھڑی میں جس طرح ہمارے ساتھ چل رہے ہیں جس طرح انہوں نے مفلس ہوتے کا ثبوت دیا شریف خاندان بھی آپ کے ساتھ ہے۔