میانوالی میں دریا کارخ موڑ نے پر حکومت جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں دریا کا رخ موڑنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ابوذر سلمان نیازی کے وکیل بیرسٹر حسن نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ آبپاشی نے حکومتی وزراء کے ایماء پر میانوالی کے قریب دریا کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے اس اقدام سے ایک ہزار سے زائد مکانات گرائے جانے کا اندیشہ ہے جس سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا رخ موڑے جانے سے بڑے پیمانے پر زرعی اراضی پانی کی نذر ہونے سے کسانوں کے بے روزگار ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریا کا رخ موڑنے کے خلاف احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی دریا کا رخ موڑنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے حکومت پنجاب کو اکتیس جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...