سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو , احتتام پر معمولی مندا بیشتر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں گر گئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کارروائی ہفتہ کے چوتھے روز بازار کاروبار اتار چڑھائو کا شکار رہا۔ جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 905 پوانٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں 2.83 پوانٹس کا معمولی مندا رہا۔ اس دوران 15 کروڑ 88 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ روز 17 کروڑ 57 لاکھ 31 ہزار حصص کی خرید و فروخت ہوئی جمعرات کو 365 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں 127 کمپنیوں کے شیئرز میںتیزی اور 219 کمپنیوں کے حصص میں کمی پائی گئی 19 کمپنیوں کے حصص میں استحکام پایا گیا ۔ مارکیٹ میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور مارکیٹ کا سرمایہ 94 کھرب 40 ارب سے بڑھ کر 94 کھرب 60 ارب ہوگیا۔ 30 انڈیکس 40 پوانٹس کی کمی ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن