وزیراعظم کی نااہلی،تحریک انصاف کے کارکنان کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

Jul 28, 2017 | 14:49

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جب کہ کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں جب کہ کارکنان نے شکرانے کے سجدے بھی کئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔

مزیدخبریں