پشاور/چارسدہ (بیورورپورٹ+نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے حالیہ الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 30جولائی کو ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا ہے اور انتخابات میں ہونے والی ننگی دھاندلی اسٹیبلشمنٹ ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ملی بھگت قرار دیا ہے، ولی باغ چارسدہ میں پارٹی کے تھنک ٹینک اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے سے پلان کیا ہوا تھا اور جو بھی کیا گیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر کیا گیا تمام پولنگ ایجنٹس کو ایک گھنٹے کیلئے باہر نکال دیا گیا اور اسی دوران ووٹوں کے بکس بھرے گئے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جس طرح کا الیکشن کرایا گیا اس سے ملک میں استحکاام آتا نظر نہیں آ رہا ،انہوں نے کہا کہ در حقیقت پشتون قیادت کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا ،یہ کارروائی اے این پی کے خلاف نہیں بلکہ تمام پشتونوں کے خلاف ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر ریاضی میں کمزور نہ ہوں تو حساب کر لیں 53سیکنڈ میں دو بیلٹ پیپر کیسے پول ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولنگ کا سارا عملہ دھاندلی میں شریک تھا، الیکشن کمیشن نے جو بھی گڑ بڑ کی وہ ایک گھنٹے میں کی پولنگ ایجنٹس کو پولنگ بوتھ سے نکال دیا گیا ، فوجی اہلکار لوگوں کو بیٹ پر مہر لگانے کا کہتے رہے۔
اسفندیار
دھاندلی میںاسٹیبلشمنٹ ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ملوث ہیں، اسفندیارولی
Jul 28, 2018