پنجاب چلانا آسان نہیں، عمران سے بات ہوگی: پرویز الٰہی‘آزاد ایم پی اے ساجد بھٹی کی شمولیت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، پانچ سال سے ہم تحریک انصاف کے ساتھ چل رہے تھے، ہم اپنوں کے ساتھ چلیں گے مخالفوں کے ساتھ نہیں، پنجاب میں مسلم لیگ ق کے آٹھ ارکان ہیں، پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان سے بات ہوگی، قومی اسمبلی میں ہماری 5 سیٹیں ہیں، فارورڈ بلاک بنیں گے اور پہلے بھی بنتے رہے ہیں۔ چودھری نثار سے میرا کوئی رابطہ نہیں، آزاد امیدواروں کے ساتھ میرے رابطے ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں پی پی 67 منڈی بہاﺅالدین سے آزاد رکن ساجد احمد خان بھٹی نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ مزید آزاد ارکان بھی جلد پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ یہ رابطے اور کوششیں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ حکومت سازی کیلئے ہیں۔

پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...