فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 50 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دےدی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا اور کراچی کے صارفین اس سے مستثنیٰ ہیں۔
بجلی مہنگی

ای پیپر دی نیشن