لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کبھی کام چوری نہیں کی بلکہ ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا اس وجہ سے آج بھی اپنا ایک نام رکھتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965ء میں کیا تھا اور اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود میرا سفر کا میابی سے جاری ہے۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جہاں بھی لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کا میابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اور اب یہ چاہتاہوں کہ پاکستان کو مسائل سے نجات ملے۔