کوتھم پاکستان اور دبئی کے سی ای او اور سیکریٹری جنرل آف شیفز ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP)، شفیق احمد کو2018-2019کے لئے ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیفز سوسائٹیز کی ایجوکیشن کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیاہے ۔ شفیق احمد پاکستان سے منتخب ہونے والے واحد شخص ہیں جنہیں اس کمیٹی کے لئے منتخب کیا گیا اور یہ پاکستان اور کوتھم دونوں کے لئے قابل فخر بات ہے۔ شفیق احمد نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ورلڈ شیفز کے ایجنڈا کو آگے لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ ہاسپیٹلٹی انڈسٹری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہمیں اس وقت انڈسٹری کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے قابل اور تجربہ کار پروفیشنلز کی ضرورت ہے ۔ ہمارے شیفز اس انڈسٹری کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمار ا مقصد اپنے شیفز کی کپیسٹی بلڈنگ پر خصوصی توجہ دینا ہے ۔
سی ای او کوتھم پاکستان ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیفز سوسائٹیز کے ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر منتخب
Jul 28, 2018