لاہو ر(نامہ نگار)مزنگ کے علاقے میںگنگارام ہسپتال کی پارکنگ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔بتایا جاتاہے کہ مزنگ کے علاقہ میں گنگارام ہسپتال کی پارکنگ میں 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم لے لئے مر دہ خانے جمع کرا دی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزنگ، پارکنگ ایریا سے 35 سالہ شخص کی نعش برآمد
Jul 28, 2018