مجیدنظامی نے قلم سے جہاد کیا: سنی اتحاد کونسل

Jul 28, 2018

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مجید نظامی (مرحوم)ملک کی نظریاتی سرحدوں کے سول کمانڈر ،صحافتی دنیا کا فخر ،اسلام اور ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت تھے آپ نے پوری زندگی باطل قوتوں کیخلاف قلمی جہاد جاری رکھا اور جابر و ظالم سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں مجید نظامی کی چوتھی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس کی صدارت ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے کی اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی ،صاحبزادہ نعمان صدیقی ،حافظ محمد منشاء قادری ،حاجی غلام فرید کیلانی ،علامہ محمد عمر صدیقی ،قاری امتیاز احمد سلطانی ،اقبال ہنجراء چوہدری عمر سلیم گجر اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نے دو قومی نظریہ کے فروغ اور استحکام پاکستان کیلئے فعال کردار ادا کیا ،ان کی زندگی کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے اورپر امن مثالی معاشرے کا قیا م عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں