لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پوری قوم کو تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائے گی۔ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئے گی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔