شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی: مہرین انور راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کواہمیت نہ دی ، شاہد خاقان عباسی نے بیرونی دوروں بارے پارلیمنٹ کو آگاہ نہ کیا، شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک کے بارے پارلیمنٹ کو آگاہ نہ کیا ، ایک طرف کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ سے اہم معاملات خفیہ رکھے گئے۔ شاہد خاقان عباسی کے دورہ لندن کے بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، سابق حکومت نے پہلے ہی خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے اور وزیر اعظم کادورہ لندن پر بھی پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے ، دولت مشترکہ کانفرنس کے سیاق و سباق سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کیا جانا ضروری تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...