عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا : علی رضا کھرل

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ننکانہ صاحب کے صدر رائے علی رضا کھرل ،ضلعی جنرل سیکرٹری مہر افتخار احمد پڈھیار ، پرویز نور جٹ سمیت دیگر نے این اے 118 میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر پیر اعجاز احمد شاہ اورپی پی 132 میں میاں عاطف سمیت ملک بھر میں دیگر پارٹی امیدواروں کی شاندار کامیابی کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے علی رضا کھرل نے کہا کہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا نے اپنا آپ دکھا دیا ہے ،عنقریب قائد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا پیر اعجاز احمد شاہ انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن