لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ذاتی نگرانی میں ایل ڈی اے نے جی پی او چوک مال روڈ پر چوک نابھ روڈ کے درمیان واقع استاد اللہ بخش روڈ کی خوبصورتی کے منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑک سے ہر طرح کا ملبہ ہٹا دیا ہے ‘ فٹ پاتھ پر ٹائلیں نصب کر دی ہیں ‘ کرب سٹون کو روغن کر دیا ہے ‘ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیوار اور داخلی دروازے کے ساتھ پلانٹر رکھ کر ان میں پودے لگا دئیے ہیں‘ جی پی اوکی بیرونی دیوار کی مرمت شروع کر دی ہے ‘مین ہول پر کورز رکھ دئیے ہیں اور گرین بیلٹ میں گھاس لگا دی ہے۔غیر ضروری بینرز اور سائن بورڈز ہٹوا دئیے ہیں اور محکمہ پوسٹل لائف انشورنس کے خالی پلاٹ میں مٹی ڈال کر اس کے گرد حفاظتی دیوار بنا دی ہے-اس سڑک پر اسفالٹ کی فائنل تہہ اتوار کو بچھائی جائے گی۔فین روڈ سے اے جی آفس جانے والی سڑک کو ون وے بنانے کے لئے اس پر ٹائر کلر نصب کر دئیے ہیںاور ٹریفک کی رہنمائی کے لئے سیفٹی سائن لگا دئیے ہیں-اب اس سڑک پر اے جی آفس کی طرف سے کوئی ٹریفک داخل نہیں ہو سکے گی۔ایل ڈی اے نے واسا ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے گرد و نواح میں شہر کی تین اہم سڑکوں کی صفائی ‘ بحالی اور انہیں خوبصورت بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ان سڑکوں میں استاد اللہ بخش روڈ( جی پی او چوک تا نابھ روڈ چوک)‘ فین روڈ (مزنگ اڈا تا ہائی کورٹ چوک) اور ٹرنر روڈ(اے جی آفس تا فین روڈ) شامل ہیں- ان سڑکوں کی صفائی اور یہاں سے ملبہ اور کوڑا اٹھانے کے علاوہ ان پر سبزہ لگانے اور شجر کاری کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
ایل ڈی اے نے جی پی او چوک سے ملحقہ سڑکوں کی تزئین آرائش شروع کر دی
Jul 28, 2018