امریکہ کی فضول دھمکیوں میں آنے والے نہیں: ترکی

Jul 28, 2018

انقرہ(آن لائن)نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے‘ہم چیپ قسم کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔جمعہ کو ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے امریکی محکمہ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘اس موقع پر ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ فضول قسم کی دھمکیاں دینا بند کرے‘ہم چیپ قسم کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں‘امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں