نوم پنہ (اے پی پی) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہْن سین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے انتخابات سے قبل اپنے ملک کو تمام ’غداروں‘ سے صاف کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات دارالحکومت نوم پنہ میں اپنی سیاسی جماعت کمبوڈین پیپلز پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب میں کہی۔ اس جلسے میں ملک بھر سے لوگ شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ہْن سین گزشتہ تینتیس برس سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں اور الیکشن میں اس وقت کوئی مضبوط حریف سیاسی جماعت موجود نہیں ہے۔ کمبوڈیا میں عام انتخابات (کل) اتوار کو ہوں گے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم سین نے سخت اقدامات کرتے ہوئے اپوزیشن کو ختم ہی کر دیا ہے۔