ایک نیا یورپی کمشن درکار ہے، وزیراعظم ہنگری

Jul 28, 2018

بڈاپسٹ (اے پی پی) ہنگری کے قدامت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ مائیگریشن پالیسی کے تناظر میں ایک نئے یورپی کمیشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سرکاری ریڈیو پر اس تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یورپی کمیشن کی اعلیٰ قیادت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اس کے انتخاب کا مینڈیٹ آئندہ برس پورا ہو جائے گا۔ تا کہ ایک نئی سوچ کے ساتھ یورپ کو درپیش تارکین وطن سے متعلقہ مسائل کا احاطہ کیا جا سکے ۔اور مہاجرین کی آمد روکنے والے ممالک کو حفاظتی اقدامات کرنے پر سزا نہ دی جائے۔

مزیدخبریں