ملتان(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم نے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اسپین کے کرینو بوسٹا بھی ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں پہنچ گئے۔ٹاپ سیڈ ڈومینک تھیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ راؤنڈ آف سکسٹین مرحلے میں آسٹریلیا کے جان ملن کو سٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ڈومینک چھ دو اور چھ دو سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دوسرے میچ میں سپین کے پابلو کرینو بسٹا کی بھی ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں رسائی ہوگئی ہے۔سلواکیہ کے ٹینس پلیئر انجری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئے۔