ہنگو( صباح نیوز)انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف ہنگو میں امیدوار اور ان کے سپورٹرز سڑکوں پر نکل آئے۔کوہاٹ ہنگو مین روڈ دو گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردی۔ ہنگو پریس کلب کے سامنے سینکڑوںمظاہرین کی خلائی مخلوق اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لاڈلے کو جتوانے کے لئے خلائی مخلوق نے جو کردار ادا کیا‘ نا قابل برداشت،نا قابل قبول اور شرم ناک ہے۔ ووٹنگ روک کر ٹھپے لگائے گئے۔ اگر سلیکشن کرنی تھی تو اس ڈرامے پر اربوں روپے کیوں خرچ کیا گیا۔ایم ایم اے کے ناکام امیدوار قومی اسمبلی عتیق الرحمان ،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں مفتی عبید اللہ ،جہانزیب جاسم ،جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی دین اظہر حقانی و دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔