سیالکوٹ: رزلٹ گھر لے جانے والا پریزائیڈنگ افسر ضمانت پر رہا

Jul 28, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) قومی اسمبلی حلقہ این اے 73کے انتخابات کا سیل شدہ رزلٹ گھر لے جانے والے گرفتار پریذائیڈنگ آفیسر پروفیسر طاہر کو عدالت سے ضمانت ہوجانے کے بعد رہا کردیا گیا۔ گورنمنٹ سکول کے پریذائیڈنگ آفیسر پروفیسر طاہر کو ریٹرننگ آفیسر محمد زاہد غزنوی کے حکم پر پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس پر پولنگ سٹیشن کا سیل شدہ رزلٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروانے کی بجائے گھر لے جانے اورکئی گھنٹوں بعد واپس ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں آنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گرفتار پریذائیڈنگ آفیسر پروفیسر طاہر کی جج نے ضمانت منظور کرلی جس پر اسے رہا کردیا گیا۔

مزیدخبریں