آزاد، منصفانہ انتخابات پرامن پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے:زاہدمحمود قاسمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ’’پرامن پاکستان‘‘کی طرف پہلا قدم ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ پاک فوج نے غیر جانبدار رہتے ہوئے انتخابات کو صاف شفاف اور پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرکے عوام کی امیدوں کو پورا کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سب کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ پوری قوم توقع کرتی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں اسلامی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ مرکزی علماء کونسل یکم سے 31اگست تک دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پیغام پاکستان کی روشنی میں’’پُرامن پاکستان‘‘کے نام سے مہم چلائے گی۔

ای پیپر دی نیشن