منشیات سمگلنگ کیس ،جرم ثابت نہ ہونے پرگرفتارخاتون سمیت 3 ملزمان بری

Jul 28, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج عطا ء ربانی نے100 کلو سے زائد منشیات کی سمگلنگ کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر گرفتارخاتون سمیت تین ملزمان کو بری کر دیا۔مقدمہ میں گرفتارملزمان یاسر شہزاد ،وقاص اور پروین اختر کیخلاف تھانہ نیوٹائون پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جمعہ کو عدالت نے ناکافی شہادت اور استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرسکنے پرملزمان کو بری کردیا۔

مزیدخبریں