پیراگوئے: وزیر زراعت ا ور نائب سمیت 4 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک

آسنچیون (اے پی پی) پیراگوئے کے وزیر زراعت اور نائب وزیر زراعت طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دو انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثے میں پائلٹ اور ایک سرکاری اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ طیارہ جنوبی شہر آیولاس سے روانہ ہونے کے تھوڑی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار وزیر زراعت لوئی نیتنگ، نائب وزیر زراعت ویسنتے رامیریز، سرکاری اہلکار لوئی شاروٹی اور پائلٹ جیرارڈو لوپیز ہلاک ہوگئے۔ وزیر زراعت اپنی شدید بیمار والدہ کی عیادت کے بعد آیولاس سے دارالحکومت آسنچیون کے لئے روانہ ہوئے تھے کی آیولاس سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ان کو حادثہ پیش آگیا۔ ان کی موت کے چند گھنٹے بعد ان کی والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن