ٹیکس چوری کے مقدمےمیں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا۔اسپین کی عدالت نے اسٹار فٹبالر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دو سالہ قید سے بچنے کے لئے رونالڈو کو بتیس کروڑ تہتر لاکھ روپے مزید جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔پرتگالی اسٹار کو دوارب چون کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو پر دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ تک اسپین میں ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا۔
ٹیکس چوری کے مقدمےمیں کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا
Jul 28, 2018 | 22:52