شیر گڑھ (نامہ نگار) تہرے قتل سے شیر گڑھ کی فضا سوگوار، تاحال قاتلوں کا پتہ نہ چل سکا قل خوانی آج صبح9 بجے امام بارگاہ العاشق میں ہوگی تفصیلات کیمطابق سادات گھرانے کے سید صفدر شاہ عرف سونے شاہ کو بیوہ اور بیٹی سمیت شیر گڑھ سے لاہور جاتے ہوئے4 نامعلوم ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کر کے 3 کوقتل کردیا تھا۔ پیر سید صفدر شاہ اور کم سن صاحبزادی کو ہزاروں شہریوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔قصور پولیس سفاک قاتلوں کو ٹریس کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ معززین ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی ،ملک شوکت علی رضوی ،سید علی ساجد کرمانی مینجر سونیری ،سید علی اعجاز شاہ کرمانی لاہوری ،سید حسن عمران شاہ کرمانی ،نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔