لاہور (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشنزلاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی اوز کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاری مجرموں کے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔مخصوص کردہ اہداف کے حصول میں ناکامی پر ایس ڈی پی اوز بھی جواب دہ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آج اپنے دفتر میں سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔