ساہیوال+چیچہ وطنی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)جناح ٹائون ہڑ پہ میں دو خواجہ سرائوں کی گھر کے بندکمرہ سے دونعشیں برآمد، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دونوںنعشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراہ اشفاق عرف نادیہ30سالہ اور سلمان عرف مسکان 26سالہ عر صہ دراز سے ہڑ پہ سٹیشن کی کالونی جناح ٹائون میں مقیم تھے۔ نا معلوم ملزم دونوں کو تشدد اور چھری سے قتل کر نے کے بعد نعشوں کو کمرہ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔کمرہ سے بدبو پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ملزموں نے قتل کی واردات کے بعد لاشوں کے پاس خون سے لکھی تحریر چھوڑی ہے جس میں لکھا ہے جو بھی خواجہ سرا ایسا کرے گا اسکا یہی انجام ہوگا ۔پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک دہرے پراسرار قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
ہڑپہ میں 2 خواجہ سرا قتل، گھر سے تشدد زدہ نعشیں برآمد
Jul 28, 2019