کوپن ہیگن(این این آئی )ڈنمارک نے آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے برطانیہ کی طرف سے یورپی قیادت میں مشن کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈینش حکام کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی مشن میں شمولیت پر غور کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔ان کا مزید سمندر کے کنارے واقع ہونے والے ملک کی حیثیت سے ڈنمارک کا آزادانہ آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔