لیبیا کی فوج کا پہلی مرتبہ سرت اور مصراتہ میں وفاقی حکومت کے ٹھکانوں پر حملہ

Jul 28, 2019

طرابلس (این این آئی)لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔عرب ٹی وی کے مطابق مصراتہ میں وفاق کے عسکری اہداف پر سات فضائی حملے کیے گئے۔ ان میں ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب لیبیا کی قومی فوج نے مذکورہ دونوں شہروں میں وفاق کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ۔اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے جب کہ ترہونہ شہر کی فضاؤں میں وفاق کی حکومت کے ڈرون طیاروں کا گشت جاری رہا۔

مزیدخبریں