نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی نڑاد امریکی رکن پارلیمنٹ اور صدرارتی امیدار تْلسی گبارڈ نے اپنی انتخابی مہم 2020 کے ’اشتہاری اکاؤنٹ‘ کے حوالے سے ’غیرامتیازی سلوک‘ پر گوگل کے خلاف 5 کروڑ ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ نے لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گوگل نے ان کے ’آزادی اظہار‘ کے حق کی نفی کی اور جون میں ڈیموکریٹک بحث کے بعد ان کی انتخابی مہم کا ایڈورٹائزنگ اکاؤنٹ معطل کردیا۔