مرادآباد(اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دورکے چاندی کے 698 سکے برآمد ہوئے ان سکوں پر عربی-فارسی زبان میں اس کی قیمت درج ہے۔ یہ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں. ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھے. جہاں پر ایک باکس میں بند یہ خزانہ ملا۔بعد میں مزدوروں اور ٹھیکیدار میں خزانے کی تقسیم کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا، جس کی شکایت پولیس میں کر دی گئی اور پولیس نے اس خزانے پر قبضہ کر لیا ہے۔